پوری دنیا میں ایک ہی ضابطہ ہے کہ ججز اپنے فیصلوں سے پہچانے جاتے ہیں، سینیٹر طلال چوہدری

بدھ 15 مئی 2024 22:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2024ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے راہنماء سینیٹرطلال چودھری نے کہا ہے کہ پوری دنیا میں ایک ہی ضابطہ ہے کہ ججز اپنے فیصلوں سے پہچانے جاتے ہیں، عدلیہ کو ہر قسم کے دبائو سے آزاد ہونا چاہیے، ۔

(جاری ہے)

بدھ کو یہاں نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے راہنماء سینیٹر طلال چودھری نے کہا کہ ضلعی عدلیہ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کو خط لکھا ہے۔یہ خط عام آدمی کے لئے بہت اہم ہے، عدلیہ پر کسی قسم کا پریشر نہیں ہونا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ کو بہتر بنانے میں پارلیمان کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے تھا۔  انہوں نے تجویز کیا کہ عدلیہ کے اندر سزا اور جزا کا سسٹم بہتر ہونا چاہئے۔