ٴتعلیم کے بغیر کوئی بھی قوم اور معاشرہ اپنے مقاصد اور اہداف حاصل نہیں کرسکتا، کمانڈنٹ کیڈٹ کالج

بدھ 15 مئی 2024 22:40

tقلعہ سیف اللہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2024ء) کمانڈنٹ کیڈٹ کالج قلعہ سیف اللہ بریگیڈیئر محمد اطہر سلطان نے والدین، اساتزہ اورطلباء کے درمیان اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے بغیر کوئی بھی قوم اور معاشرہ اپنے مقاصد اور اہداف حاصل نہیں کرسکتا۔ تعلیم ہی کے ذریعے ایک مثالی معاشرہ قائم کیا جاسکتاہے تعلیم کو عام کرکے ہی مہذیب معاشرے کو پرواں چڑھایا جاسکتا ہے۔

اِس مقصد کے اصول کے لئے کیڈیٹ کالج قلعہ سیف اللہ کام کر رہا ہے۔جن ملکوں نے ترقی کے منازل طے کئے گئے انکی ترقی اِنحصار تعلیم پر ہیں۔ اِن خیالات کا اظہار اٴْنھوں نے فرست ائیر اور سیکینڈ ائیر کے طلبائسے مخاطب ھوتے ہوئے کہا۔ کہ معاشرے میں ہر فرد کی زمہ داری بنتی ہے کہ اپنے پڑوس میں رہنے والے بچوں کے والدین کو بتائے کہ وہ بچوں کو سکولوں میں داخل کرائیں انھوں نے مزید کہاں کہ دور ِ جدید میں نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی طلبائکو حصہ لینا چاہئے کیڈٹس کی محنت اور انکے والدین کی دعاؤ ں کے ساتھ ساتھ یہ تمام تر کار کردگی یقیناً کالج انتظامیہ اور اساتذہ کی محنت کا ثمر ہے ہر سال کیڈٹ کالج قلعہ سیف اللہ کے ہونہار اور قابل طلبائ مختلف کلاسز میں بہترین تعلیمی کار کردگی کی بنیاد پر قومی اور صوبائی سطح پر مختلف وظائف کے حصول میں کامیاب ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

کمانڈنٹ نے یہ بھی فرمایا کہ ادارہ ھذا کے قیام سے اب تک کئی انجینزر، ڈاکٹرز ،آرمی افیسر ز، زندگی کے ہر شعبے میں مختلف افیسرز پیدا کئے ہیں۔ کیڈٹ کالج قلعہ سیف اللہ میں ہر شعبے کی ایک الگ اہمیت و حثیت ہے۔اِسی طرح کام سرانجام دہی وقت شعبے کے سربراھان کی تعاون سے ممکن بناتے ہیں جس سے کالج کی ترقی اور امیج میں کوئی خلل پیدا ہوتے ہوئے نظر نہیں اتی ہے۔

کیڈٹ کالج قلعہ سیف اللہ کو صوبہ میں ایک مثالی مقام حاصل ہے۔ لہٰذا ادارہ ھٰذا کی ساخت کو برقرار رکھنے اور مزید بہتری کرنے کیلیہر طرح کی وسایل کو برویکار لایا جاییگا۔ بعد ازاں کمانڈنٹ کیڈٹ کالج بریگیڈییر محمد اطہر سلطان نے علاقے کی معتبرین سے بات چیت کرتے ہویا کہ معاشرے کی ترقی کا انحصار کمیونٹی پر منحصر ہے علاقے کے معتبرین نے ہمارے ساتھ مل کر ادارے کی مزید فعالیت کو برقرار رکھنے کیلے ان کے تعاون کی اشد ضرورت ہے۔ لوگوں کے تعاون سیادارے وعام معاشرے کو ترقی کی رہ پر ہموار کرنا ہمارا فرض بنتا ہے۔ اس بات کے اختتام پر معتبرین علاقہ کمانڈنٹ صاحب اور کالج کے اساتذہ و انتظامیہ کا شکریہ بھی ادا کیا جو کہ ہمارے معاشرے کا اہم اور بہترین عمل تصور کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :