حکومت نے پیٹرولئیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کانوٹیفیکیشن جاری کردیا، پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 15.39 روپے،ہائی سپیڈڈیزل کی قیمت میں 7.88 روپے کمی

بدھ 15 مئی 2024 23:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2024ء) حکومت نے پیٹرولئیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کانوٹیفیکیشن جاری کردیا، پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 15.39 روپے اورہائی سپیڈڈیزل کی قیمت میں 7.88 روپے کمی کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

وزارت خزانہ کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ نوٹیفیکشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 15.39 روپے فی لیٹرکمی کردی گئی ہے جس کے بعد فی لیٹرپیٹرول کی قیمت288.49 روپے کم ہوکر273.10روپے ہوگئی۔

ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 7.88 روپے کمی کے بعد274.08 روپے فی لیٹرہوگئی۔نئی قیمتوں کااطلاق 16 مئی سے ہوگا۔نوٹیفکیشن کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں پیٹرولئیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کارحجان ہے، اوگرانے بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی کے رحجان کے تناظر میں صارفین کیلئے قیمتوں میں ردوبدل کا فیصلہ کیا۔

متعلقہ عنوان :