انگلش پریمیئر لیگ ، چیلسی اور مانچسٹریونائیٹڈ نے اپنے میچز جیت لئے

جمعرات 16 مئی 2024 11:41

انگلش پریمیئر لیگ ، چیلسی اور مانچسٹریونائیٹڈ  نے اپنے میچز جیت لئے
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2024ء) انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ میں چیلسی اور مانچسٹریونائیٹڈ کی ٹیموں نے اپنے میچز جیت لئے ۔ چیلسی کی ٹیم نے سخت مقابلے کے بعد برائٹن اینڈ ہوو البیون ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرا دیاجبکہ مانچسٹریونائیٹڈ کی ٹیم نے نیو کیسل یونائیٹڈ کو سخت مقابلے کے بعد 2 کے مقابلے میں 3 گول سے ہرادیا۔

انگلش پریمیئر لیگ کے 32 ویں سیزن کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ میں جاری ہے۔ ایمیکس سٹیڈیم، برائٹن میں کھیلے گئے میچ میں چیلسی کے کول پامر نے میچ کے 34 ویں منٹ میں ایک گول کر کے اپنی ٹیم کو 0-1کی برتری دلا دی۔میچ کے پہلے ہاف پر چیلسی کی ٹیم کو برائٹن اینڈ ہووالبیون کے خلاف 0-1 کی برتری حاصل تھی۔

(جاری ہے)

دوسرے ہاف میں بھی چیلسی کی ٹیم بہتر کھیل کا مظاہرہ کرتی رہی اور کرسٹوفر نکونکو میچ کے 64 ویں منٹ پر ایک گول کر کے مقابلہ 0-2 کر دیا۔

میچ کے اختتامی لمحات پر 90 ویں منٹ پر برائٹن اینڈ والبیون کے ڈینی ویلبیک نے ایک گول کر کے مقابلہ 1-2 کر دیا جو میچ کے اختتام تک برقرار رہا اور چیلسی کی ٹیم نے سخت مقابلے کے بعد برائٹن کے خلاف 1-2 سے فتح حاصل کرلی۔ اولڈ ٹریفورڈ، مانچسٹر میں کھیلے گئے میچ میں مانچسٹر یونائیٹڈ اور نیوکیسل یونائیٹڈ کی ٹیمیں نبرد آزما تھیں جس میں مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیم نے نیوکیسل یونائیٹڈ کو 2-3 گول سے ہرا دیا۔کوبی مینو، عماد ڈیالو اور راسمس ہوجلنڈ نے ایک ایک گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردارادا کیا جبکہ نیو کیسل یونائیٹڈ کی ٹیم کی جانب سے انتھونی گورڈن اور لیوس ہال نے ایک ایک گول کیا۔ \932

متعلقہ عنوان :