جیکی بھگنانی کو پروپوز کرنے پر مجبور کیا، رکول پریت سنگھ

رکول پریت سنگھ اور جیکی بھگنانی کی شادی رواں برس ہی ہوئی اور دونوں اس وقت خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں

جمعرات 16 مئی 2024 12:03

جیکی بھگنانی کو پروپوز کرنے پر مجبور کیا، رکول پریت سنگھ
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2024ء) اداکارہ رکول پریت سنگھ نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنے شوہر جیکی بھگنانی کو مجبور کیا کہ وہ مجھے پروپوز کریں۔ رکول پریت سنگھ اور جیکی بھگنانی کی شادی رواں برس ہی ہوئی اور دونوں اس وقت خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں۔ اپنے ایک تازہ انٹرویو کے دوران رکول پریت نے اپنی پریم کہانی کو شادی تک لے جانے والے عمل یعنی شادی کیلیے پروپوز کیے جانے کی دلچسپ کہانی سنادی۔

(جاری ہے)

رکول پریت سنگھ کا کہنا تھا کہ جیکی نے شادی سے کچھ ماہ پہلے تک بھی کوئی سوال نہیں اٹھایا تھا، میں نے انہیں مجبور کیا کہ وہ پروپوز کریں۔ انہوں نے بتایا کہ میں نے جیکی سے کہا کہ میں آپکے ساتھ اس راہ پر چلنے کیلیے تیار نہیں ہوں گی جب تک آپ مجھے پروپوز نہیں کریں گے، کیونکہ شادی کی تاریخ پکی ہوگئی، والدین نے ملاقات کرلی لیکن لڑنے نے تو لڑکی کو پروپوز تک نہیں کیا۔ رکول کا کہنا تھا میں مجھے لگا کہ مجھے بھی ایک کہانی کی ضرورت ہے، ہم جانتے ہیں کہ ہم شادی کرنے والے ہیں لیکن ہمارے پاس بھی پریم کی کوئی کہانی ہونی چاہیے۔

متعلقہ عنوان :