فیصل آباد ، ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے 90 سالہ بزرگ جاں بحق

جمعرات 16 مئی 2024 15:13

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2024ء) فیصل آباد ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے 90 سالہ بزرگ جاں بحق ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق ڈرائی پورٹ روڈ پر چک 117 ج۔

(جاری ہے)

ب دھنولہ کے قریب ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے 90 سالہ بزرگ انور علی ولد مہر دین موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ بزرگ پیدل جا رہا تھا کہ ٹریکٹر ٹرالی نے اسے ٹکر مار دی۔ متوفی ہجویری ٹاؤن گلی نمبر تین کا رہائشی تھا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو1122 کی امدادی ٹیم نے اس کی لاش ضروری کا ر روائی کے بعد متعلقہ تھانہ ملت ٹاؤن کے حوالے کر دی۔

متعلقہ عنوان :