فیصل آباد سمیت ملک بھر میں ہائی بلڈ پریشر کے مرض سے آگاہی کا عالمی دن17 مئی کو منایاجائے گا

جمعرات 16 مئی 2024 15:15

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2024ء) فیصل آباد ڈویژن کے چاروں اضلاع سمیت ملک بھر میں بلند فشار خون(ہائی بلڈ پریشر )کے مرض سے آگاہی کا عالمی دن17 مئی کو منایاجائے گا۔ رواں سال بلند فشار خون(ہائی بلڈ پریشر )کے مرض سے آگاہی کے عالمی دن کا تھیم ’’اپنا بلڈ پریشردرست طریقے سے چیک کریں،اسے کنٹرول کریں اور لمبی زندگی جئیں‘‘ رکھا گیا ہے۔

اس دن محکمہ صحت کی جانب سے عوام کو ہائی بلڈ پریشر،ہائپرٹینشن کی وجوہات، علامات، بروقت تشخیص، علاج اور حفاظتی و تدارکی اقدامات سے آگاہی فراہم کی جائے گا۔ اس ضمن میں فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی اور الائیڈ ہسپتال کے ماہرین طب نے اے پی پی کو بتایا کہ وزن اور بلڈ پریشر کا دل کی بیماریوں سے انتہائی گہرا تعلق ہے اور دل کے امراض میں مبتلا زیادہ ترمریض بھی اضافی وزن اور ہائی بلڈ پریشر کا شکار ہوتے ہیں لہٰذا دل کے امراض کو کم سے کم کرنے کے لئے موٹاپا اور بلڈ پریشر پر کنٹرول انتہائی ضروری ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ الائیڈ ہسپتال فیصل آباد میں بلند فشار خون(ہائی بلڈ پریشر ) کے مرض سے آگاہی کے عالمی دن پرخصوصی کیمپ لگا کر مریضوں کو آگاہی فراہم اور پمفلٹس تقسیم کئے جائیں گے تاکہ وہ ان پر درج ہدایات پر عمل کرتے ہوئے موذی امراض سے بچ سکیں۔

متعلقہ عنوان :