مدینہ منورہ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر سعودی محکمہ پاسپورٹ کا چینی عازمین کے پہلے گروپ کا پرتپاک استقبال

جمعرات 16 مئی 2024 15:15

مدینہ منورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2024ء) مدینہ منورہ کے شہزادہ محمد بن عبدالعزیز بین الاقوامی ہوائی اڈے پر سعودی محکمہ پاسپورٹ نے عوامی جمہوریہ چین سے مناسک حج کی ادا ئیگی کے لیے آنے والے عازمین کے پہلے گروپ کا پرتپاک استقبال کیا۔

(جاری ہے)

ایس پی اے کے مطابق جمعرات کو ان چینی عازمین کے داخلے کے طریقہ کار کو آسانی سے مکمل کیا گیا۔اس موقع پر سعودی محکمہ پاسپورٹ نے حجاج کرام کے حجاز مقدس داخلے کے طریقہ کار کو سہل بنانے کے لیے اپنے تمام وسائل کی تعیناتی کے عزم کا اعادہ کیا ، بشمول بین الاقوامی ہوائی، زمینی اور سمندری داخلے کے مقامات کو جدید ترین تکنیکی آلات کے ساتھ جو مختلف زبانوں میں ماہر انسانی عملہ کے ذریعے چلایا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :