پی ایچ اے ملتان نے موسمی حشرات سے بچاؤ کیلئے پارکوں میں کیڑے مار سپرے کے چھڑکاؤ کا آغاز کر دیا

جمعرات 16 مئی 2024 17:30

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2024ء) پی ایچ اے ملتان نے موسمی حشرات سے بچاؤ کیلئے گرین بیلٹس اور پارکوں میں کیڑے مار سپرے کے چھڑکاؤ کا آغاز کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں جمعرات کے روز میٹروروٹ سمیت دیگر گرین بیلٹس پر سپرے کیا گیا تاکہ پودوں کو حشرات سے محفوظ رکھا جا سکے ۔

(جاری ہے)

اس کے ساتھ ساتھ پارکوں اور گرین بیلٹس پر صفائی اور پودوں کو پانی کی فراہمی بھی جاری ہے۔ہارٹیکلچر برانچ روزانہ کی بنیاد پر پودوں کی تزئین و آرائش بارے رپورٹ پیش کر رہی ہے۔ موسم کی شدت کے پیش نظر پودوں کو پانی کی فراہمی کو صبح اور شام کے اوقات میں یقینی بنایا جا رہا ہے۔پی ایچ اے ہیڈ آفس میں بھی پلانٹس کی تنصیب مکمل کر لی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :