رواں سال 41430ایکڑ رقبہ کو کپاس کی کاشت کیلئے مقرر کیا گیا ہے، ڈپٹی کمشنر بھکر

جمعرات 16 مئی 2024 22:10

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2024ء) ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی زیر صدارت زیادہ کپاس اگاؤ مہم کے تحت محکمہ زراعت کی جانب سے خصوصی آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار میں کسانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زرعی ماہرین کی جانب سے کسانوں کو کپاس کی بہتر پیداوار کے حصول کیلئے عمدہ بیج کے چناؤ اور پیسٹی سائیڈز کے استعمال کے طریقہ کار بارے آگاہی فراہم کی گئی۔

(جاری ہے)

کپاس کی زیادہ سے زیادہ کاشت کسان کی خوشحالی کی ضمانت ہے ۔امسال ضلع بھکر میں 41430ایکڑ رقبہ کو کپاس کی کاشت کیلئے مقرر کیا گیا ہے ۔ضلع بھکر میں اب تک 30ہزار ایکڑ رقبہ پر کپاس کی کاشت کی جاچکی ہے ۔15جون تک ہمارے پاس کپاس کی کاشت کا وقت ، ہے مطلوبہ ہدف باآسانی حاصل کرلیں گے ۔گزشتہ سال ضلع بھکر میں 6 ارب روپے کی کپاس ہوئی امسال انشاء اللہ اس ہدف کو کراس کریں گے ۔بہتر فصل کے حصول کیلئے کپاس کاشت کرنیوالے کسانوں کو مسلسل نہری پانی کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :