ڈپٹی کمشنر صحبت پور کی زیر صدارت سوشل ویلفیئر افسران و این جی اوز کے نمائندگان کے ساتھ اجلاس، مختلف امور پر تبادلہ خیال

جمعرات 16 مئی 2024 22:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2024ء) ڈپٹی کمشنر صحبت پور فریدہ ترین کی زیر صدارت سوشل ویلفیئر افسران و مختلف این جی اوز کے نمائندگان کے ساتھ ایک اجلاس منعقد ہوا ، اجلاس میں عوامی مفاد عامہ سے متعلق اقدامات حوالے تفصیلی غور وخوض کیا گیا ۔ ضلع کے ساتھ کوآرڈینیشن ، صحت، تعلیم ، لائیو سٹاک اور زرعی شعبوں میں کام کرنے کے حوالے سے بھی فیصلے کیے گئے ۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تمام این جی اوز کے نمائندگان لائیو سٹاک ، صحت ،آبنوشی اور زرعی شعبوں کی بہتری کے لیے خصوصی طور پر اقدامات کریں تاکہ عوام ان سے مستفید ہو سکیں ۔ ضلع انتظامیہ کی جانب سے جن مسائل اور مشکلات کے متعلق نشاندہی کی گئی ہے ان کا تدارک کرنا انتہائی ضروری عمل ہے ۔ انہوں نے کاشتکاری سے وابستہ افراد کو جو مشکلات درپیش ہیں ان کے ازالے کے لیے بھی فوری اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام ان سے فائدہ مند ہو سکیں، تعلیمی اداروں میں بہتری کے لئے بھی غیر معمولی اقدامات کیے جائیں گے، بچوں کو ریڈنگ رائٹنگ میٹریل کی فراہمی اور سکولوں کی خستہ حالی پر توجہ مبذول کرنے کی بھی اشد ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :