ی*سکولوں میں اساتذہ کی حاضری کو یقینی بنایا جائے ، پشتونخواملی عوامی پارٹی مسلم باغ

جمعرات 16 مئی 2024 23:00

Sمسلم باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2024ء) پشتونخواملی عوامی پارٹی مسلم باغ کے جاری کردہ بیان میں مسلم باغ سکولوں میں اساتذہ کی حاضری کو یقینی بنایا جائے غیرحاضر اساتذہ کا نوٹس لیا جائے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ مسلم باغ سوری مہترزئی ، بوائز پرائمری سکول ، گورنمنٹ سکول ادریس تلری ، گورنمنٹ پرائمری سکول اولیازئی محمد علی جہاں نہ صرف اساتذة غیر حاضر ہیں بلکہ اساتذہ کی غیر حاضری کے باعث سکول غیر فعال ہوتے جارہے ہیں ۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا ہے کہ ضلع قلعہ سیف اللہ بالخصوص مسلم باغ میں محکمہ تعلیم زبوں حالی سے دوچار ہے ، پہلے ہی ہزاروں بچے سکولوں سے باہر محکمہ تعلیم کی جانب سے غیر حاضر اساتذہ کے خلاف نوٹس لیکر انہیں سکولوں میں حاضر کیا جائے ۔ بیان میں صوبائی وزیر تعلیم سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ مسلم باغ کے تمام سکولوں کی تعلیمی کارکردگی ، اساتذہ کی حاضری ، بنیادی تعلیمی سہولیات کے فقدان کا نوٹس لیکر ذمہ داران کے خلاف کارروائی کرے ۔

متعلقہ عنوان :