1عبدالرحیم خان مندوخیل کی سیاسی، نظریاتی، تاریخی، ادبی اور پارٹی کی تنظیمی جدوجہد اورقربانیاں قابل تحسین اور قابل تقلید ہے ، پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی

جمعہ 17 مئی 2024 05:00

چ*کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2024ء) پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے رہنماں نے کہا ہے کہ غیور پشتون افغان ملت کو زندگی کے ہر شعبے میں درپیش اذیت ناک صورتحال سے نجات کیلئے مسلسل اور قربانیوں سے لبریز جدوجہد کے سوا کوئی چارہ نہیں ارواشاد عبدالرحیم خان مندوخیل کی سیاسی، نظریاتی، تاریخی، آدبی اور پارٹی کی تنظیمی جدوجہد قومی خدمات اور قربانیاں قابل تحسین اور قابل تقلید ہے طلبا وطالبات علم کے حصول میں انتھک محنت سے کام لے کر موجودہ مواقع اور وقت کی قدر کریں اور نقل سے اپنے آپ کو دور رکھتے ہوئے اپنی صلاحیتوں اور قابلیت کو بروئے کار لائیں، ان خیالات کا اظہار پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے صوبائی صدر نصراللہ خان زیرے، مرکزی سیکریٹری اطلاعات محمد عیسی روشان، پشتونخواایس او کے زونل آرگنائزر لطیف خان کاکڑ، ڈپٹی آرگنائزر زوہیب کبزئی نے پشتونخوا ایس او کوئٹہ یونیورسٹی یونٹ کے جنرل باڈی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں طلبا اور طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں مختلف تنظیمی امور کے متعلق فیصلے کیئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ 20 مئی کو پشتون قومی تحریک کے عظیم رہنما ارواشاد عبدالرحیم خان مندوخیل کو ان کی لازوال جدوجہد اور قربانیوں پر خراج تحسین پیش کرنیاور ان کی جدوجہد کی روشنی میں اپنے عزم کا اعادہ کرنے کے حوالے سے جو جلسہ عام ہوگا اس میں نوجوانوں کی بھرپور شرکت لازمی ہے غیور نوجوان اپنے قومی اکابرین کی نظریات اور جدوجہد کو یاد کرتے ہوئے اپنے آپ کو قومی اہداف کے حصول کی راہ میں قومی فرض کی ادائیگی میں فعال کردار ادا کرنا ہوگا۔

پشتونخوا ایس او نے پشتونخوا وطن کے طلبا وطالبات کی نمائندہ تنظیم ہونے کی حیثیت سے ہمیشہ تعلیمی اداروں کے تعلیمی جمہوری حقوق اور مسائل کے حل کیلئے تاریخی جدوجہد کی ہے اور ساتھ ہی پشتون قومی تحریک کے شانہ بشانہ جدوجہد کے دوران قومی فرض کی ادائیگی میں لازوال قربانیاں دی ہے اور اس کے پلیٹ فارم سے فارغ ہونے والے لاتعداد رہنما آج قومی پارٹی کی قیادت کا فریضہ سرانجام دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ طلبا وطالبات نے تنظیمی نظم وضبط کو ہر حالت میں برقرار رکھتے ہوئے تنظیمی اصولوں کی پاسداری کرنی ہوگی اور تعلیم کے حصول میں دن رات انتھک محنت سے کام لینا ہوگا اور اپنے مضامین پر مکمل عبور حاصل کرتے ہوئے اپنے آپ کو معاشرے کا ایک قابل محنتی اور وطن دوست بن کر آگے بڑھنا ہوگا اور نقل کے ناسور کے خلاف ہر سطح پر آواز بلند کرتے ہوئے طلبا وطالبات میں محنت کے ساتھ پڑھائی کرنے اور اپنے صلاحیتوں کو بروئے کار لانا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :