ڈپٹی کمشنر تورغرکی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈینگی پریونشن رسپانس یونٹ کا اجلاس ، انسداد ڈینگی حوالے سرگرمیوں پر بریفنگ

جمعہ 17 مئی 2024 18:11

تورغر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2024ء) ڈپٹی کمشنر تورغر ضیاء الرحمان کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈینگی پریونشن رسپانس یونٹ کے حوالے سے تفصیلی اجلاس منعقد ہوا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر تورغر، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس تورغر سٹاف، محکمہ لوکل گورنمنٹ، ٹی ایم اے جدبا، ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیس، محکمہ سائل کنزرویشن، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس، محکمہ لائیو سٹاک، محکمہ واٹر مینجمنٹ اور محکمہ تعلیم کے افسران اور اہلکاران نے شرکت کی۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر تورغر کو ڈینگی کے حوالے سے ضلع تورغر میں کی جانے والی سرگرمیوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ اس بابت ڈپٹی کمشنر تورغر نے ضروری ہدایات جاری کیں۔

متعلقہ عنوان :