چین کی سیاحتی صنعت کی ترقیاتی رفتار تیز ہوئی ہے، چینی صدر

جمعہ 17 مئی 2024 23:06

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2024ء) حال ہی میں سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری، چین کے صدر مملکت اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے سیاحتی امور کے بارے میں اہم ہدایات جاری کرتے ہوئے نشاندہی کی کہ کھلے پن کے بعد چین کی سیاحتی صنعت کی ترقیاتی رفتار تیز ہوئی ہے۔چین دنیا میں سب سے بڑی سیاحتی مارکیٹ بنا اور بین الاقوامی سیاحت کا بڑا اور اہم مقام بنا۔

(جاری ہے)

سیاحت ، چین کی نئی اسٹریٹجک انڈسٹری کا ستون اور نئے دور کی خصوصیات پر مبنی خوشحال عوامی صنعت بن گئی ہے۔صدر شی جن پھنگ نے زور دیا کہ نئے دور میں سیاحت کی ترقی کو نئے مواقع اور نئے چیلنجز کا سامنا ہے۔ نئے دور میں چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کی روشنی میں سیاحت کا جدید نظام قائم کریں تاکہ سیاحت عوام کی خوشحال زندگی، معیشت کی ترقی، روحانی دنیا کی تعمیر، چین کی ساکھ اور شناخت نیز تہذیبوں کے درمیان تبادلے کے لیے اپنا کردار کرے۔ مختلف محکموں کو ذمہ دارانہ انداز میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے سیاحت کی اعلی معیار کی ترقی کو فروغ دینا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :