استاد حضرت قاری ابو الحسن کے انتقال پر گہرے دکھ و رنج کا اظہار

جمعہ 17 مئی 2024 23:22

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2024ء) جامعہ اشرفیہ سکھر کے مہتمم و صدر نامور مذہبی اسکالر حضرت مولانا ڈاکٹر محمد اسعد تھانوی ،جامعہ ہذا کے نائب مہتمم صاحبزادہ انجنئیر محمد فیصل تھانوی، ناظم اعلی قاری جمیل احمد بندھانی ،مولانا عبدالغفار قاسمی ،مولانا مفتی صفوان ،اویس تھانوی ، قاری عقیل احمد و دیگر نے جامعہ اشرفیہ سکھر کے تجربے کار استاد حضرت قاری ابو الحسن کے انتقال پر گہرے دکھ و رنج کا اظہار فرماتے ہوئے سوگواروں سے تعزیت کرتے ہوئے ان کے بلند درجات کیلئے دعا فرمائی کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں بلند درجات عطا فرمائے اور سوگواروں کو صبر و جمیل عطا کرے جامعہ اشرفیہ سکھر کیشعبہ نشر و اشاعت کے جاری کردہ بیان کے مطابق مذکورہ علماء کرام کا مزید کہنا تھا کہ مرحوم حضرت قاری ابو الحسن کا انتقال جامعہ ہذاہ کیلئے بہت بڑا سانحہ ہے ان کی دینی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا ان کے زیر سائیہ ہزاروں طلباء نے دینی تعلیم حاصل کرکے دین اسلام کے فروغ کیلئے اپنی خدمات جاری رکھی ہوئی ہے ان کا خلاء کسی صورت پر نہیں ہوسکتا ان کی 60سالہ دینی خدمات پر انہیں سلام و خراج تحسین کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں اللہ تعالی مرحوم کوجنت الفردوس میں بلند درجات عطا فرمائے اور سوگواروں کو صبر و جمل عطا کرے۔

#

متعلقہ عنوان :