صوبائی محتسب اور لاہور چیمبرکے درمیان مضبوط روابط کا ہونا ضروری ہے،کاشف انور

جمعہ 17 مئی 2024 23:32

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2024ء) صوبائی محتسب ٹیکس کے میڈیا ایڈوائزر عبدالباسط خان نے لاہور چیمبر کا دورہ کیا اور صدر کاشف انور و ممبران سے خصوصی ملاقات کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر لاہور چیمبر کاشف انور نے کہا کہ صوبائی محتسب کا کردار انتہائی اہم ہے، صوبائی محتسب کا ادارہ سرکاری محکموں سے متعلق شہریوں کے مسائل حل کرتا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ صوبائی محتسب اور لاہور چیمبرکے درمیان مضبوط روابط کا ہونا ضروری ہے ،اس سے بزنس کیمونٹی کے مسائل کا ادراک ہونے کے ساتھ ساتھ ا ن کا حل بھی ہوتا ہے۔ کاشف انور نے مزید کہاکہ لاہور چیمبر نے ون ونڈو سمارٹ سروسز قائم کیا ہے جس سے مختلف اداروں میں ممبران کے مسائل حل کیے جارہے ہیں،لاہورچیمبر نے تنازعات کے متبادل حل کے لیے ADRC کا قیا م کیا ہے تاکہ کاروباری تنازعات کا جلد حل ممکن ہو سکے۔

(جاری ہے)

صدر لاہور چیمبر کا کہنا تھا کہ اداروں کے مابین انٹرایکشن انتہائی اہم ہے،۔انہوں نے گذشتہ دنوں محکمہ ماحولیات کے ڈائریکٹر جنرل کے لاہور چیمبر کے دورے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ڈائریکٹر جنرل ماحولیات سے بہت سی سفارشات کیں جس میں انڈسٹری کو سیل نہ کرنا اور چھاپوں و دیگر اقدامات سے پہلے لاہور چیمبر سے مشاورت پر بھی بات کی گئی جس پر ا نہوں نے ہماری تمام باتوں کو تسلیم کیا جو اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ ادارے لاہور چیمبر سے ہرممکن تعاون کے لیے تیار ہیں۔

متعلقہ عنوان :