قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی جدید سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ قائم کرے گی

جمعہ 17 مئی 2024 21:00

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2024ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی آغاخان ایجنسی برائے ہیبیٹیٹ(آکاہ) کے تجربات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے یونیورسٹی میں جدید سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ قائم کرے گی۔ ترجمان کے مطابق اس حوالے سے وائس چانسلر کے آئی یو پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مرتضیٰ آباد ہنزہ میں آکاہ اور کمیونٹی کے اشتراک سے قائم کردہ سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ کی سائٹ کا دورہ کیا اور سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ قائم کرنے کے حوالے سے تیکنیکی ضروریات کو دیکھا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ کے آئی یو آکاہ کے ساتھ مل کر جامعہ میں جدید سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ بنانے جارہی ہےجس میں جامعہ قراقرم کی سیوریج کو دوبارہ ٹریٹ کرتے ہوئے قابل استعمال بنایا جائے گااور اس کو جامعہ کی ہارٹیکلچر اور فارسٹ کو سیراب کیاجائے گا۔ابتدائی مرحلے میں یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ قائم کیاجائے گاجبکہ دوسرے مرحلے میں میں کیمپس و ہاسٹلز میں بنا یاجائے گا۔وائس چانسلر نے کہاکہ اپنی نوعیت کا جدید ٹریٹمنٹ پلانٹ ماحولیات کو بہتر بنانے کے لیے اہم کردار ادا کرے گا۔

متعلقہ عنوان :