ہمارا وژن ہے کہ تعلیمی نظام کو نئی بلندیوں تک لے جائیگے میناخان

۱خیبر پختونخوا میں تعلیمی نظام میں بہتری لانے کیلیے ہر ممکن اقدام اٹھائینگے صوبائی وزیر برائے اعلی تعلیم

جمعہ 17 مئی 2024 21:25

۔پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2024ء) خیبر پختونخوا کے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم، آرکائیوز اینڈ لائبریریز، مینا خان آفریدی نے کہا ہے ہمارا وژن ہے کہ تعلیمی نظام کو نئی بلندیوں تک لے جائیگے خیبر پختونخوا میں تعلیمی نظام میں بہتری لانے کیلیے ہر ممکن اقدام اٹھائینگے اور تمام دستیاب وسائل کو بروئیکار لائینگے دنیا میں ان قوموں نے ترقی کی ہے جو نوجوانوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی کی سہولیات مہیا کرتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے آئی ایم سائنسز میں تین روزہ ادبی اور علمی میلے کی اختتامی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے صوبے میں معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے مکمل حمایت کا یقین دلایا اور طلباء کو ترغیب دی کہ وہ کسی بھی مسائل کے حل کے لیے ان کے دفتر آسکتے ہے کیونکہ ان کے دفتر کے دروازے سب کے لیے کھلیہیں۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر کی آمد پر پرتپاک استقبال کیا گیا پھولوں کا گلدستہ پیش کیا مختلف سٹالز کا دورہ کرایا گیا آئی ایم سائنسز میں تھنک فیسٹ'24 کے نام سے علمی اور ادبی میلہ آئی ایم بک کلب، جو کہ آئی ایم سائنسز کی ایک سوسائٹی ہے اس کے زیر اہتمام منعقد کیا گیا جس کا مقصد تعلیمی عمدگی، ادبی قدردانی، اور طلباء میں تنقیدی سوچ کو فروغ دینا ہے تھنک فیسٹ'24، جو کہ آئی ایم بک کلب کے فیکلٹی ایڈوائزر محمد احتشام کی قیادت میں منعقد ہونے والا دوسرا ادبی میلہ تھا، مختلف علمی نشستوں، مقابلوں اور مصنفین کی گفتگو پر مشتمل تھا۔

یہ میلہ طلباء کو علمی گفتگو میں مشغول ہونے، اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے اور اپنی تنقیدی سوچ کو ترقی دینے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔ اختتامی تقریب کے دوران صوبائی وزیر نے حاضرین اور شرکاء سے خطاب کیا اور تھنک فیسٹ'24 کو کامیاب بنانے میں ان کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے مقابلوں میں پہلی دوسری، اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والوں کو مبارکباد دی، جنہیں شیلڈز، اسناد اور نقد انعامات دیے گئے۔

تھنک فیسٹ'24 کے منتظمین، فیکلٹی ممبران، اور سپانسرز کو بھی ان کی خدمات کے اعتراف میں شیلڈز دی گئیں۔ صوبائی وزیر نے پروفیسر ڈاکٹر عثمان غنی، ڈائریکٹر آئی ایم سائنسز، کی کاوشوں کی تعریف کی۔ انہوں نے آئی ایم بک کلب کے صدر عبداللہ خلیل اور جنرل سیکرٹری حمزہ خان کی اختتامی تقریب کی میزبانی پر بھی تعریف کی۔

متعلقہ عنوان :