صحت مند جسم ہی صحت مند ذہن کا ضامن ہوتا ہے ،پروفیسر ڈاکٹر ناظر حسین

ہم اللہ کریم کا شکر ادا کرنے کے لئے نماز پنجگانہ اور صبح کی سیر کو اپنی زندگی کا مرکزو محور بنا نے کی اشد ضرورت ہے ،نیور سرجن

ہفتہ 18 مئی 2024 14:28

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2024ء) الائید ہسپتال فیصل آباد کے نیور سرجن پروفیسر ڈاکٹر ناظر حسین نے کہا کہ صحت مند جسم ہی صحت مند ذہن کی ضامن ہوتا ہے ہم اللہ کریم کا شکر ادا کرنے کے لئے نماز پنجگانہ اور صبح کی سیر کو اپنی زندگی کا مرکزو محور بنا نے کی اشد ضرورت ہے جا ن ہے تو جہان ہے بیماری میں جکڑا انسان لاچار اور سستی کا شکار رہتا ہے ہمیں آٹھ بجے تک ناشتہ کر لینا چاہیے جبکہ دوپہر کا کھانا ناشتے سے کم اور رات کا کھانا دوپہر کے کھانے سے کم اپنانا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ مرد کی ویسٹ 35 انچ اور عورت کی ویسٹ 30 انچ تک یا اس سے کم ہونی چاہیے۔ انہوں نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ۔ انہوں نے کہا کہ چائے کے کپ دو سے زیادہ ایک دن میں نہیں پینے چاہیے اور کولڈڈرنک سے اجنتاب کرنا چاہیے مفید مشوروں کو معاشرے میں عام کیا جائے گا جو کہ بیماریوں پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ افراد کی نشوونما میں بھی اہم کردار ادا کرے گا انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اس دور میں افراد صرف گھروں تک محدود ہو کر رہ گئے ہیں اور پارک/پلے گراؤنڈز میں ورزش سے اجتناب کرتے ہیں اس رحجان کو ختم کرنے کے لئے ہمیں معاشرے میں ورزش اور صحت مندانہ سرگرمیوں کے حوالے سے شعور بیدار کرنا ہو گا تاکہ صحت مند معاشرے کی تشکیل کرتے ہوئے ملکی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کر سکیںفیصل آباد کے نیور سرجن پروفیسر ڈاکٹر ناظر حسین نے کہا کہ نے کہا کہ صحت مند جسم ہی صحت مند ذہن کی ضامن ہوتا ہے تاہم جنک فوڈ اور غذائیت کے پہلو کو نظرانداز کرتے ہوئے خوراک کا استعمال معاشرے میں بیماریوں کے رحجان میں اضافہ کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں بدلتا ہوا طرز زندگی افراد کی صحت کی خرابی کی اہم وجہ ہے۔ انہوںنے کہا کہ صحت کے مسائل کے ساتھ ساتھ مثبت رویوں کو بھی رواج دینے کے لئے کاوشیں عمل میں لانا ہوں گی تاکہ یہ معاشرہ امن و سلامتی کا گہوارہ بن کر دنیا کے نقشے میں اپنا منفرد مقام حاصل کر سکے۔

متعلقہ عنوان :