ایف آئی اے کی کارروائی ، حوالہ ہنڈی میں ملوث گروہ کا سرغنہ گرفتار

ملزم خالد سعید کے قبضے سے 42لاکھ 66ہزار روپے سے زائد رقم برآمد کی گئی

ہفتہ 18 مئی 2024 15:48

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2024ء) ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل لاہور نے کارروائی کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی میں ملوث گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق حوالہ ہنڈی میں ملوث گروہ کے خلاف لاہور میں ریگل چوک کے علاقے میں آپریشن کیا گیا اور چھاپہ مار کارروائی کے نتیجے میں گروہ کے سرغنہ خالد سعید کو گرفتار کیا گیا ۔ملزم کے قبضے سے 42لاکھ 66ہزار روپے سے زائد رقم برآمد کی گئی ۔ ملزم سے حوالہ ہنڈی سے متعلق شواہد بھی برآمد کر لیے گئے۔ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔جبکہ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں ۔

متعلقہ عنوان :