ڈیجیٹل ٹیررازم میں ملوث سازشی عناصر ریاستی استحکام کی راہ میں حائل سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔ان کے خلاف سخت کریک ڈاؤن انتہائی ناگزیر ہے۔ خواجہ رمیض حسن

سوشل میڈیا انفلووینسرز اور تحریک انصاف سے منسلک انفرادی عوامل بیرونی ایجنڈے کے تحت انتشار پر مبنی مواد کو پھیلانے کی مذموم کوشش میں مصروف عمل ہیں۔ سیکرٹری اطلاعات ق لیگ پنجاب

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 18 مئی 2024 15:33

ڈیجیٹل ٹیررازم میں ملوث سازشی عناصر ریاستی استحکام کی راہ میں حائل ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 مئی2024ء) مسلم لیگ ق کے رہنما خواجہ رمیض حسن نے سوشل میڈیا پر جاری ففتھ جنریشن ہائبرڈ وار کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کا امن مثبت اقدار اور حب الوطنی کی فضا کو فروغ دینے سے مشروط ہے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی لیڈر شپ حصول اقتدار کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے تیار اور ماضی قریب میں ملک مخالف کارروائیوں کی انجام دہی میں اس بات کو ثابت کر چکی ہے انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل ٹیررازم میں ملوث سازشی عناصر ریاستی استحکام کی راہ میں حائل سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔

(جاری ہے)

ان کے خلاف سخت کریک ڈاؤن انتہائی ناگزیر ہے۔سوشل میڈیا انفلووینسرز اور تحریک انصاف سے منسلک انفرادی عوامل بیرونی ایجنڈے کے تحت انتشار پر مبنی مواد کو پھیلانے کی مذموم کوشش میں مصروف عمل ہیں۔