شہر کے حسن کو بحال رکھنے کیلئے ایل ڈبلیو ایم سی کی صفائی ٹیمیں فیلڈ میں متحرک ہیں: بابر صاحب دین

ملازمین کے در پیش مسائل اور سہولیات کی فراہمی پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائے گا:سی ای اوایل ڈبلیو ایم سی

ہفتہ 18 مئی 2024 21:33

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2024ء) شہر کے حسن کو بحال رکھنے کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کی صفائی ٹیمیں فیلڈ میں متحرک ہیں۔شہریوں کوبہترین صفائی کی بروقت فراہمی اولین ترجیح ہے ۔ ان خیالات کا اظہار سی ای او بابر صاحب دین نے فیلڈ ورکرز اینڈ سٹاف یونین کے صدر حاجی عمران بٹ، سینیئر نائب صدر شہزاد کمانڈر،سوئیپر یونین سے میاں شاہد الرحمان،پرویز لبھاسے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،میٹنگ میں یونین ممبران کے علاوہ ڈی ایم ڈیز فہد محمود،اورنگزیب،جی ایم فلیٹ عثمان،ڈی جی ایم انیس جنجوعہ،ڈی جی ایم بلال اشرف،مینجر ناصر کرمانی شامل تھے ۔

یونین رہنماوں نے ملازمین کی بحالی اور سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا جن پر سی ای او بابر صاحب دین کا کہنا تھا کہ ان سورس ملازمین کے بقایا جات منظور ہو چکے ہیں جیسے ہی بل کمپنی کو وصول ہوگا فورا آدئیگیاں کر دی جائیں گی۔

(جاری ہے)

جن ریگولر ملازمین کو بیک ٹو Swm کیا گیا ان کو جلد ہی Lwmc کمپنی میں واپس لیئے جانے پر بات چیت کیجائے گی۔ عید الضحی تک کسی کو بھی ٹرمینیٹ نہیں کیا جائے گا۔

عیدالضحی پر کام کرنے والے ملازمین کو انعام کے طور پوری سیلری بونس دی جائے گی۔ لیکن آپ سب نے ہمیشہ کی طرح اس سال عید الضحی پر پوری لگن اور محنت سے لاہور شہر کو صفائی میں نمبر ون پر لانا ہے۔انکا مزید کہنا تھا کہ لاہوریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ہی اولین ترجیح ہے۔شہریوں کو صفائی سہولیات کی بروقت فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :