کرغزستان کے اعلی حکام اور پاکستانی سفیر کا متاثرہ ہوسٹل کا دورہ، طلبہ سے ملاقات

اتوار 19 مئی 2024 18:10

بشکیک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2024ء) کرغزستان میں غیر ملکی طلبا کے خلاف پرتشدد واقعات میں اہم پیش رفت ہوئی۔پاکستانی سفیر اور کرغزستان کے اعلی حکام نے جس ہاسٹل پر حملہ کیا گیا تھا وہاں کا دورہ کیا، طلبہ کے پاس گئے، کرغز لوکل کمیونٹی بھی وہاں موجود تھی۔

(جاری ہے)

کرغز حکام نے کہا کہ یہاں آپ کو یہ بتانے آئے ہیں کہ پریشان نہ ہوں، حالات کو نارمل ہونے دیں، جو ہوا ہم اس پر شرمندہ ہیں، یہاں پر ہمارے مہمانوں پر حملہ کیا گیا، پاکستانی سفیر نے یہاں پر ہر فورم پر آواز اٹھائی ہے۔

متعلقہ عنوان :