ڈی جی ایف ڈی اے کازیر تعمیر عبداللہ پور جھمرہ روڈ فلائی اوور کے منصوبے کا دورہ، تعمیراتی کام تیزی سے مکمل کرنے کی ہدایت

اتوار 19 مئی 2024 20:10

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2024ء) ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری تعمیراتی پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے زیر تعمیر عبداللہ پور جھمرہ روڈ فلائی اوور کے منصوبے کی سائٹ پر پہنچ گئے۔ چیف انجینئر ایف ڈی اے مہرایوب گجر، ڈائریکٹر فنانس یاسر اعجاز چٹھہ، ڈپٹی ڈائریکٹر انجینئرنگ عمر اقبال ودیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔

ڈی جی نے فلائی اوور کے تعمیر شدہ حصوں کی کوالٹی کا معائنہ کرنے کے بعد ریلوے ٹریک کے اوپر بقایا تعمیراتی کام کا جائزہ لیا اور ہدایات کی کہ گرڈرز کی تنصیب کے دوران ہر زاویے سے حفاظتی انتظامات کو مستحکم رکھا جائے اور اس دوران تمام انجینئرز ودیگر سٹاف کے اراکین موقع پر موجود رہیں۔انہوں نے بے حد بھاری گرڈرز کو فلائی اوور میں نصب کرنے کے لئے جدید ہیوی مشینری کا بندوبست کرنے پر تعمیراتی کمپنی کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ اب منصوبے کی تکمیل میں تاخیر نہیں ہونی چاہیئے ، اس ضمن میں باقاعدگی سے مانیٹرنگ جاری رکھی جائے اور کسی بھی قسم کی رکاوٹ یا مسئلے کو فوری دور کریں تاکہ تعمیراتی رفتار میں کسی لمحہ بھی تعطل نہ آئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ریلوے ٹریک کے بالائی حصے سمیت سڑک کے کارپیٹنگ اور فلائی اوور کا دیگر تعمیراتی کام تیزی سے مکمل کریں تاکہ ماہ جون میں یہ منصوبہ عوامی استفادہ کیلئے ہر صورت تیار ہو۔ انہوں نے ٹریفک کی روانی اور ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے شہریوں کیلئے سہولیات جاری رکھنے کی ہدایت کی۔ ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے نے فالتو میٹریل اور غیر ضروری ساز وسامان کو اٹھانے کی تاکید کی اور کہا کہ فلائی اوور کے اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا اور خوبصورت بنانے پر توجہ مرکوز کریں اس سلسلے میں لینڈ سکیپنگ اور بیوٹیفکیشن کے لئے جامع پلان ترتیب دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :