آئیگا سویٹیک نےاٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا ویمنز سنگلز ٹائٹل جیت لیا

پیر 20 مئی 2024 11:30

آئیگا سویٹیک نےاٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا ویمنز سنگلز ٹائٹل جیت ..
روم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2024ء) پولینڈ کی نامور ٹینس سٹار ،عالمی نمبر ون اور ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ آئیگا نتالیہ سویٹیک اپنی فتوحات کے سلسلے کو برقرار رکھتےہوئے اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ 22 سالہ پولینڈ کی ٹینس سٹار نے فائنل میچ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بیلاروس کی حریف نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کی سیکنڈ سیڈڈ آریانا سبالینکا کے خلاف سٹریٹ سیٹس میں نہ صرف کامیابی حاصل کی بلکہ تیسری مرتبہ اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا ویمنز سنگلز ٹائٹل اپنےنام کرلیا۔

آئیگا سویٹیک نے 2021 اور 2022 میں اٹالین اوپن کا ویمنز سنگلز ٹائٹل بھی اپنے نام کیا تھا۔ ڈبلیو ٹی اے کے زیر اہتمام اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے اٹلی کے دارالحکومت روم میں جاری ہیں ۔

(جاری ہے)

ویمنز سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں عالمی نمبر ایک پولینڈ کی آئیگا نتالیہ سویٹیک نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف بیلاروس کی نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کی سیکنڈ سیڈڈ آریانا سبالینکا کو سٹریٹ سیٹس میں 2-6 اور 3-6 سے ہرا کر ٹورنامنٹ جیت لیا۔

آئیگا سویٹیک نےرواں ماہ کے شروع میں میڈرڈ اوپن ٹینس کے ویمنز سنگلز فائنل میں بھی بیلاروس کی نامور ٹینس کھلاڑی اور عالمی نمبر ٹو آریانا سبالینکا کے خلاف ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد کامیابی حاصل کی تھی۔اس فتح کے بعد ٹاپ سیڈڈ آئیگا نتالیہ سویٹیک کے ڈبلیو ٹی اے ٹائٹلز کی تعداد 21 ہوگئی ہے۔\932

متعلقہ عنوان :