ابوظہبی، کورٹ کا جعلسازوں کو ایک لاکھ 65 ہزار درہم واپس کرنے کا حکم

منگل 21 مئی 2024 13:12

ابوظہبی، کورٹ کا جعلسازوں کو ایک لاکھ 65 ہزار درہم واپس کرنے کا حکم
ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2024ء) متحدہ عرب امارات میں ابوظہبی کی عدالت نے دھوکے بازی میں ملوث تین افراد کو جعل سازی سے ہتھیائے گئے ایک لاکھ 65 ہزاردرہم واپس کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔ اردو نیوز کے مطابق عدالتی حکم میں ہرجانے کے طور پر مدعی کو 35 ہزار درہم بھی ادا کرنے کو کہا گیا ہے۔

(جاری ہے)

عدالت میں دائر مقدمے کی تفصیلات کے مطابق ایک جوڑے کی جانب سے چار افراد کے خلاف دھوکے بازی کا کیس دائر کیا گیا جس میں دعوی کیا گیا تھا کہ ملزمان نے ان سے ایک لاکھ 75 ہزار درہم جعل سازی کے ذریعے حاصل کیے ہیں۔

مدعیان نے عدالت سے مطالبہ کیا تھا کہ انہیں ان کی رقم کے علاوہ مالی اور ذہنی اذیت پہنچانے پر ہرجانے کے طور پر 51 ہزار درہم بھی دلوائے جائیں۔عدالت میں یہ بات ثابت ہوئی کہ فریق مخالف میں سے ایک کے اکاؤنٹ میں ایک لاکھ 65 ہزار درہم کی رقم مدعی کی جانب سے منتقل ہوئی ہے۔