ننکانہ ،گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی میں سال2024کیلئے داخلوں کا آغاز کر دیا گیا

فنی تعلیم کے بغیر تعلیمی ترقی ملکی ترقی کیلئے سود مند ثابت نہیں ہو سکتی،چیئرمین داخلہ کمیٹی شوکت علی وسیر

بدھ 22 مئی 2024 10:50

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2024ء) گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی میں سال2024کیلئے داخلوں کا آغاز کر دیا گیا،داخلہ کمیٹی نے ٹیکنیکل ایجوکیشن کی افادیت سے آگاہی مہم کا بھی آغاز کردیا، داخلہ کمیٹی کے شوکت علی وسیر نے بتایا کہ گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی میں مکینیکل، الیکٹر یکل، الیکٹرونکس اور سول ٹیکنالوجی میں سال 2024 کیلئے داخلwN کا آغاز کر دیا گیا ہے،ایسے تمام طلبہ جو میٹرک اور مساوی تعلیم کا امتحان دے چکے ہیں وہ 9ویں کلاس کے رزلٹ کی بنیاد پر ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجینئر (DAE) الیکٹریکل،مکینیکل،الیکٹرانکس اور سول ٹیکنالوجیز میں داخلہ لے سکتے ہیں، انہوں نے بتایا کہ گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی سانگلا ہل ضلع شیخوپورہ اور ضلع ننکانہ کا سب سے بڑا ٹیکنیکل ادارہ جو کہ جدید لیباٹریز،کشادہ کلاس رومز،کثیرالمقاصد ہال،ٹرانسپورٹ کی سہولت اور ڈسپنسری کی سہولتوں سے آ راستہ ہے،انہوں نے مزید کہا کہ ٹیکنیکل ایجوکیشن ملک سے بیروزگاری کو کم کرنے میں نمایاں کردار ادا کررہی ہے،کالج میں داخل ہونے والے طلبائ کو چار بسوں سے مکمل سفری سہولیات مہیا کی جائیں گی،انہوں نے کہا کہ فنی تعلیم کے بغیر تعلیمی ترقی ملکی ترقی کیلئے سود مند ثابت نہیں ہو سکتی،فنی تعلیمی ادرے ملک میں ہنر مند افراد پیدا کرتے ہیں جو بیرون ملک بھی اپنے ملک کا نام روشن کرتے ہیں،نوجوان نسل کو ہنرمند بنا کر معاشی مشکلا ت کے اس دور میں روزگار کے مواقع فراہم کرنا مستحسن اقدام ہے،طلبائ کو چاہئے کہ جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ فنی تعلیم کی طرف خصوصی توجہ دیں تاکہ وہ ہنر مند افراد کی شکل میں روزگار حاصل کرکے ملک و قوم کی خدمت کر سکیں۔

متعلقہ عنوان :