ایف آئی اے نے کمسن بچی کی سوشل میڈیا پر قابل اعتراض ویڈیو وائرل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا

بدھ 22 مئی 2024 16:47

ایف آئی اے نے کمسن بچی کی سوشل میڈیا پر قابل اعتراض ویڈیو وائرل کرنے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2024ء) ایف آئی اے نے کمسن بچی کی سوشل میڈیا پر قابل اعتراض ویڈیو وائرل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی ای)کے ترجمان نے بتایا کہ کمسن بچی کی سوشل میڈیا پر قابل اعتراض ویڈیوز وائرل کرنے میں ملوث ملزم اشتہاری بھی ہے۔ترجمان کے مطابق ملزم نے گزشتہ سال کمسن بچی کی قابل اعتراض تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کیں، ملزم نے متاثرہ بچی کے نام سے جعلی فیس بک اکائونٹ بھی بنا رکھا تھا۔ترجمان نے بتایا کہ ملزم نے قابل اعتراض مواد متاثرہ بچی کے بھائی کو بھی شیئر کیا جس کے بعد اس کی گرفتاری عمل میں آئی۔

متعلقہ عنوان :