جوہرآباد،ڈسٹرکٹ کو آ رڈنیشن کمیٹی (پاپولیشن) کااجلاس

ہفتہ 25 مئی 2024 16:38

جوہرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2024ء) ڈسٹرکٹ کو آ رڈنیشن کمیٹی (پاپولیشن) کااجلاس ڈی سی آفس خوشاب میں منعقد ہوا۔اجلاس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) احمد صہیب نے کی۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسرچو ہدری محمد شاہد،تحصیل پاپولیشن ویلفیئر افیسر مرید عباس،وائس چیئر پرسن شکیلہ اعوان،ایس ایم ہینڈز محمود اسلم،کے علاوہ دیگر محکموں کے سربراہان اور افسران موجود تھے۔

(جاری ہے)

اے ڈی سی (جی) احمد صہیب نے کہا کہ پاپولیشن ڈیپا رٹمنٹ ضلع بھر میں اپنے سٹاف کی مدد سے محکمانہ ویلفیئر پرو گرام کی اگاہی گھر گھر پہنچا نے میں اہم کردار ادا کرے اور اس سلسلہ میں کالج سطح پر آ گاہی پروگرام کی تقریبات کا انعقاد بھی کروایاجائے تاکہ مثبت نتائج برآمد ہوں۔قبل ازیں ڈی پی ڈبلیو او چوہدری محمد شاہد نے سابقہ ماہ کی کارکردگی ،سٹاف پوزیشن،آ گاہی مہم اور دیگر امور پر تفصیل سے بریفنگ دی اور بتایا کہ پاپولیشن ڈیپا رٹمنٹ کی محنت و لگن اور سرگرمیوں سے مثبت تبدیلی آ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ گھر گھر جاکر نئے شادی شدہ جو ڑوں کو پاپولیشن کے پروگرام سے آ گاہی دی جاتی ہے اور بانجھ پن کے مریضوں کا علاج بھی کیا جاتا ہے۔\378

متعلقہ عنوان :