تیسرا سالانہ میاں گلزار میموریل فلڈلائٹ فٹبال ٹورنامنٹ میں اکتالیس فٹبال کلب اورالعمر فٹبال کلب نے اگلے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کر لیا

ہفتہ 25 مئی 2024 21:24

تیسرا سالانہ میاں گلزار میموریل فلڈلائٹ فٹبال ٹورنامنٹ میں اکتالیس ..
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2024ء) تیسرا سالانہ میاں گلزار میموریل فلڈلائٹ فٹبال ٹورنامنٹ میں اکتالیس فٹبال کلب اورالعمر فٹبال کلب نے اپنے اپنے حریفوں کو شکست دے کر اگلے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کر لیا۔فیصل آباد کے دیہات چکنمبر 71 ج ب سرلی میں جاری ٹورنامنٹ گزشتہ روز دو میچ کھیلے گئے۔ جن میں 41 ج ب فٹبال کلب اورالعمر فٹبال کلب چبہ کی ٹیموں نے اگلے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کر لیا۔

(جاری ہے)

پہلے میچ میں 41 ج ب فٹبال کلب نے کاکا فٹبال کلب 64 ج ب کو 1-2 گول ہرا کر اگلے رائونڈ میں جگہ بنالی۔ کاکا کب کے کھلاڑیوں نے میچ برابر کرنے کی بھرپور کوشش کی لیکن نام رہے۔ دوسرے میچ میں العمر فٹبال کلب چبہ نے دارلاحسان فٹبال کلب دسوہہ کو 1-4 گول سے ہرا کر اگلے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔دارلاحسان فٹبال کلب کے کھلاڑیوں نے مارجن کم کرنے کی بھرپور کوشش کی لیکن نام رہے۔ موسم کی سخت خرابی کے باعث تین میچز ملتوی کر دیئے گئے۔

متعلقہ عنوان :