بحرین، مصر ،تیونس اور متحدہ عرب امارات کے سربراہان 28 مئی سے یکم جون تک چین کا دورہ کریں گے

پیر 27 مئی 2024 11:00

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2024ء) بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ، مصر کے صدر عبدلفتاح السیسی ،تیونس کے صدر قیس سعید اور متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان 28 مئی سے یکم جون تک چین کا دورہ کریں گے۔

(جاری ہے)

چائنا گلوبل ٹیلی ویژن نیٹ ورک(سی جی ٹی این)کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ہوا چونینگ نے پیر کو اعلان کیا کہ بحرین، مصر ،تیونس اور متحدہ عرب امارات کے سربراہان چینی صدر شی جن پنگ کی دعوت پر28مئی سے یکم جون تک چین کا دورہ کریں گے اور اس دوران وہ چین ۔عرب ریاستی تعاون فورم کے 10ویں وزارتی کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں شریک ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :