کمالیہ،شہر میں آوارہ کتوں کی بہتات ،کتے کے کاٹنے کے واقعات میں اضافہ ہونے لگا

پیر 27 مئی 2024 12:59

کمالیہ،شہر میں آوارہ کتوں کی بہتات ،کتے کے کاٹنے کے واقعات میں اضافہ ..
کمالیہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2024ء) شہر میں آوارہ کتوں کی بہتات ،کتے کے کاٹنے کے واقعات میں اضافہ ہونے لگا۔تفصیل کے مطابق کمالیہ شہر کی گلیوں میں ا?وارہ کتوں کی بہتات ہے جو کہ اکثر اوقات راہ چلتے مسافر کو کاٹ بھی لیتے ہیں خاص طور پر بچے اور خواتین ان سے خوفزدہ ہوتے ہیںاوریہ انسانوں کو کاٹنے کے ساتھ ساتھ ٹریفک حادثات کا موجب بھی بنتے ہیں یہ کتے شہریوں کے لئے خوف کی علامت بننے لگے ہیں ، کتوں کی بہتات نے شہریوں کو خوف میں مبتلا کر دیاہے۔

(جاری ہے)

خالی پلاٹ سمیت گلی چوکوں میں موجود کتے ہر ا?تے جاتے کو خوفزدہ کرتیہیں ۔کتوں کو دیکھ کر بچوں ، خواتین اور بزرگوں کا گزرنامشکل ہو رہا ہے،شہریوں نیانتظامیہ سے کتوں کو تلف کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :