کمشنر فیصل آباد کا لائلپور میوزیم کا دورہ، عجائب گھر کی دس گیلریوں کا تفصیلی جائزہ لیا

پیر 3 مارچ 2025 20:00

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مارچ2025ء) کمشنر فیصل آباد مریم خان نے لائلپور میوزیم فیصل آباد کا دورہ کیا اور عجائب گھر کی دس گیلریوں کا تفصیلی جائزہ لیا ۔ انہوں نے کہا ہے کہ میوزیم کو بین الاقوامی معیار کے مطابق ڈھالنے کے لئے مزید انتظامات ناگزیر ہیں۔ڈائریکٹر لائل پور میوزیم عمران رضا نے کمشنر فیصل آباد ڈویژن مریم خان کو عجائب گھر میں موجود دس گیلریوں کا تعارف پیش کیا۔

کمشنر مریم خان نے ڈسپلے کیے گئےمختلف نوادرات کے تاریخی پہلوئوں کا باریک بینی سے جائزہ لیا اور ان کی تاریخ و ریفرنسز کے بابت دریافت کیا۔مریم خان کا کہنا تھا کہ لائلپور میوزیم کو انٹرنیشنل معیار کے مطابق ڈھالنے کے لئے بہت سے اقدامات ناگزہر ہیں اور اس حوالے سے کچھ تجاویز بھی دیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے نوادرات کی لیبلنگ،تاریخ اوریفرنسز بھی بین الاقوامی معیار کے حساب سے ڈسپلے کرنے کی ہدایات جاری کیں تاکہ آنے والے وزیٹرز کو ہر نوادرات کے حوالے سے صحیح رہنمائی حاصل ہو سکے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میوزیم کے تعارفی پمفلٹس کے ساتھ ساتھ بکلیٹ بھی بنائے جائیں اور انٹرنیشنل میوزیم کی طرح آنے والے وزیٹرز کو پیش کئے جائیں۔انہوں نے صفائی ستھرائی کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔ کمشنر نے میوزیم کے دورہ پر آنے والے تعلیمی اداروں کے ٹرن آؤٹ کو بھی سراہا۔

متعلقہ عنوان :