{لوکل کمیٹی مچ کا اجلاس، درجنوں سائلین کے لوکل سرٹیفکیٹس منظور

جمعرات 6 نومبر 2025 17:15

gمچھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 نومبر2025ء) لوکل کمیٹی مچ کا اہم اجلاس زیرِ صدارت اسسٹنٹ کمشنر مچ سردار زادہ میر لیاقت علی جتوئی منعقد ہوا، جس میں شہریوں کے لوکل سرٹیفکیٹس سے متعلق درخواستوں پر غور کیا گیا اجلاس میں اے سی آفس مچ کے بابو عبیداللہ کرد، لوکل کمیٹی کے ارکان کونسلر مولانا عبدالصمد شاہوانی، آغا گل، وقار مسیح، محمد صادق راہیجہ، تاج محمد سمالانی، مولانا خیر محمد محمد حسنی اور پریس کلب مچ کے جنرل سیکرٹری عمران سمالانی نے شرکت کی اجلاس کے دوران متعدد سائلین نے اپنے مسائل اور درخواستیں پیش کیںاسسٹنٹ کمشنر مچ نے لوکل سرٹیفکیٹس کے امیدواروں سے انٹرویوز کیے اور درخواستوں کی ذاتی طور پر جانچ پڑتال کی بعد ازاں لوکل کمیٹی نے درجنوں درخواستیں منظور کرتے ہوئے اہل امیدواروں کو سرٹیفکیٹس جاری کرنے کی منظوری دے دی اس موقع پر سردار زادہ میر لیاقت علی جتوئی نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت اور سہولت کاری انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے تاکہ شہریوں کو ان کے جائز حقوق ان کی دہلیز پر فراہم کیے جا سکیں۔

متعلقہ عنوان :