%این سی سی آئی اے کی بڑی کارروائی‘ کھنہ پل اسلام آباد میں مالی فراڈ میں ملوث 8 رکنی گروہ گرفتارکرلیا

ھ*ملزمان بیرون ملک مقیم رشتہ دار بن کر میڈیکل ایمرجنسی کا جھانسہ دے کر رقم بٹورتے رہے

اتوار 14 دسمبر 2025 18:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2025ء) سائبرکرائم کے قومی تحقیقاتی ادارہ (این سی سی آئی ای)نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے کھنہ پل اسلام آباد میں مالی فراڈ میں ملوث 8 رکنی گروہ گرفتارکرلیاملزمان بیرون ملک مقیم رشتہ دار بن کر میڈیکل ایمرجنسی کا جھانسہ دے کر رقم بٹورتے رہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آبادمیںاین سی سی آئی اے کی بڑی کارروائی، کھنہ پل اسلام آباد میں مالی فراڈ میں ملوث 8 رکنی گروہ گرفتارکرلیا گیا ۔

(جاری ہے)

ملزمان بیرونِ ملک (برطانیہ) مقیم رشتہ دار/دوست بن کر میڈیکل ایمرجنسی کا جھانسہ دے کر رقم بٹورتے رہی جعلی شناخت کے ذریعے شہری سے 15 لاکھ روپے ہتھیانے کا انکشاف، رقم مرکزی ملزم کے بینک اکاؤنٹ میں منتقل کی گئی۔گرفتار ملزمان میں محمد سلمان، محسن جمیل، نزاکت علی، مہتاب علی، محمد شاہ نواز، ناصر علی، عابد حسین اور فہد جبار شامل ہیں۔ مقدمہ نمبر 335/25، انکوائری نمبر 2512/25 درج، PECA 2016 اور PPC کی متعدد دفعات کے تحت کارروائی کی گئی ہے ۔ کارروائی 12 دسمبر 2025 کو عمل میں لائی گئی، چھاپہ این سی سی آئی اے اسلام آباد نے کھنہ پل کے علاقے میں ماراگیا۔ تفتیشی افسر سب انسپکٹر شہروز ریاض، ریڈنگ ٹیم میں بابر علی، فہد الطاف، وسیم شہزاد اور کوثر نیازی شامل تھے۔