-اسسٹنٹ کمشنر مچھ کا میٹرک کے سالانہ امتحانات کے شفاف اور منصفانہ انعقاد کے لیے امتحانی مرکز گورنمنٹ ہائی سکول مچھ کا دورہ

جمعہ 13 فروری 2026 19:45

+کچھی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 فروری2026ء) ڈپٹی کمشنر کچھی کیپٹن ریٹائرڈ جمعہ داد خان مندوخیل کی ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر مچھ لیاقت علی جتوئی نے میٹرک کے سالانہ امتحانات کے شفاف اور منصفانہ انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے امتحانی مرکز گورنمنٹ ہائی سکول مچھ کا تفصیلی دورہ کیا دورے کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے امتحانی کمروں کا معائنہ کیا اور طلبہ کو فراہم کی جانے والی سہولیات، بیٹھنے کے انتظامات، روشنی، پنکھوں اور سکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا انہوں نے امتحانی عملے کو ہدایت کی کہ نقل کی روک تھام کے لیے موثر اقدامات کو یقینی بنایا جائے اور ضابطہ اخلاق پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے تاکہ امتحانات شفاف اور پرامن ماحول میں منعقد ہو سکیں اس موقع پر سینٹر سپرنٹنڈنٹ نے جاری امتحانی عمل کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ تمام انتظامات بورڈ کی ہدایات کے مطابق مکمل کیے گئے ہیں اور سکیورٹی اہلکار بھی تعینات ہیں اسسٹنٹ کمشنر نے طلبہ سے بھی مختصر گفتگو کی اور انہیں محنت اور دیانت داری کے ساتھ امتحان دینے کی تلقین کی انہوں نے واضح کیا کہ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح صاف و شفاف امتحانات کا انعقاد ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی

متعلقہ عنوان :