ں*سال میں کم از اہم ایک مرتبہ بچوں کے بغیر چھٹی منانا میاں بیوی کا حق ہے، ندا یاسر

جمعرات 4 جون 2026 18:30

/کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جون2026ء) اداکارہ اور میزبان ندا یاسر نے ازدواجی زندگی کو خوشگوار بنانے کی اہمیت پر بات کرتے ہوئے اپنے ذاتی تجربات شیئر کیے ہیں۔ ایک شو میں گفتگو کرتے ہوے ندا نے کہا کہ وہ اور ان کے شوہر اداکار و ہدایتکار یاسر نواز اپنی ازدواجی زندگی میں ایک دوسرے کے ساتھ معیاری وقت گزارنے کو ترجیح دیتے ہیں اور اس مقصد کے لیے اپنی شادی کی سالگرہ کے موقع پر اکثر بچوں کو گھر پر چھوڑ کر مختصر تعطیلات کا اہتمام کرتے ہیں۔

ندا یاسر نے کہا ہے کہ ہر شادی شدہ جوڑے کو اپنے رشتے کو مضبوط بنانے کے لیے وقت نکالنا چاہیے کیونکہ وہ بھی اس کے حقدار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس مقصد کے لیے ضروری نہیں کہ بیرون ملک سفر کیا جائے بلکہ اپنے ہی ملک میں بھی اچھے اور پرسکون لمحات گزار کر ازدواجی زندگی کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

ندا یاسر نے بتایا کہ اس سال ان کے شوہر یاسر نواز نے انہیں اپنے بیٹے کے ساتھ چھٹیوں پر جانے کی آزادی کا تحفہ دیا تاکہ وہ ذہنی اور جسمانی طور پر خود کو بہتر محسوس کر سکیں اور روزمرہ کی مصروفیات سے کچھ وقت کے لیے ریفریش ہو سکیں اور پہلی بار وہ اپنے بیٹے بالاج کے ساتھ اکیلے چھٹیوں پر گئی ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین ندا یاسر کے بیان پر مختلف آرا کا اظہار کرتے ہوئے منقسم نظر آئے۔ بعض صارفین نے ان کے بیان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان سے اسی نوعیت کے خیالات کی توقع کی جا سکتی ہے جبکہ دیگر نے ان کی بات سے اتفاق کرتے ہوئے اسے بالکل درست قرار دیا۔کئی صارفین کا کہنا تھا کہ وہ بھی اسی طرزِ عمل پر عمل کرتے ہیں اور کبھی کبھار بچوں کو گھر چھوڑ کر اکیلے باہر کھانے یا آئس کریم وغیرہ کے لیے نکل جاتے ہیں۔