۶ نوشہرہ ٹیچنگ ہسپتال میں مریضہ کے ساتھ سیکیورٹی گارڈز کی اجتماعی زیادتی کی کوشش، مقدمہ درج، 3 ملزمان گرفتار

ؒ ہسپتال میں راستہ بھولنے والی خاتون پر حملہ، پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی، ملزمان آج عدالت میں پیش ہوں گے

جمعرات 11 جون 2026 22:45

،ْ نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جون2026ء) نوشہرہ کے سب سے بڑے ٹیچنگ ہسپتال قاضی حسین احمد میڈئکل کمپلکس میں مبینہ تین سیکورٹی گارڈزکی 24سالہ خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی کوشش۔متاثرہ خاتون مسماة طاہرہ رحمن اپنے بیمار شوہر کے ساتھ ہسپتال وارڈ میں موجود تھی کہ رات گئے کھانے لینے کے لیے ہسپتال کنٹین گئی تو راستہ بھول گئی سیکورٹی گارڈسے راستہ پوچھا تو وہ خاتون کو کمرے میں لے گیا اور ساتھیوں کو بھی بلوا لیا ۔

تینوں نے زبردستی اجتماعی زیادتی کی کوشش کی ۔

(جاری ہے)

متاثرہ خاتون مسماة طاہرہ نے چیخ و پکار اور بھاگ کر آپنی عزت بچائی۔پی ار او قاضی حسین احمدمیڈئکل کمپلکس نوشہرہ کے مطابق مبینہ اجتماعی زیادتی واقعہ کے تحقیقات کے لیے ہائی لیول انکورئری کمیٹی بنادی گئی ہے۔جلد حقائق سامنے آجائیں گئے۔ایس ایچ او تھانہ نوشہرہ کلاں سب انسپکٹر محمد فیصل خان کے مطابق متاثرہ خاتون کی رپورٹ پر تینوں سیکورٹی گارڈز کے خلاف زیردفعہPPC 375 A/511مقدمہ درج کرکے ان کو گرفتارکرلیاگیاہے۔سی سی ٹی وی فوٹیج اور موبائل ڈیٹا بھی حاصل کرلیاگیاہے۔آج جمعہ کے روز تینوں ملزمان کو جسمانی ریمارنڈ حاصل کرنے کے لیے جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جائیں گا