محسن نقوی کی شب قدر میں خوارجیوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سی ٹی ڈی کی ستائش

بدھ 17 جون 2026 15:57

محسن نقوی کی شب قدر میں خوارجیوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سی ٹی ڈی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2026ء) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے شب قدر میں خوارجیوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سی ٹی ڈی کی ستائش کی۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے 3 دہشتگردوں کو جہنم رسید کرنے پر سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا ۔

(جاری ہے)

محسن نقوی نے کہاکہ آپریشن میں حصہ لینے والے تمام جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ انہوںنے کہاکہ سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا کے بہادر سپوتوں نے خوارجیوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا۔ انہوںنے کہاکہ قوم کو سی ٹی ڈی کے جوانوں پر ناز ہے جو جوانمردی سے دہشتگردوں کا خاتمہ کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :