میانوالی، نوجوان نے 30بور پسٹل کا فائر مار کر خود کشی کر لی

پیر 22 جون 2026 14:10

میانوالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2026ء) میانوالی کے علاقہ تری خیل کچہ میں ظہیر ولد امیر عالم نامی نوجوان نے خو د کو 30 بور پسٹل کا فائر مار کر خودکشی کرنے کی کوشش جس کے نتیجہ وہ شدید زخمی ہو گیا، جس کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال میانوالی لے جایا گیا، مگر وہ جانبر نہ ہو سکا، خود کشی کی وجوہات معلوم نہ ہو سکی ہیں، عینی شاہدین کے مطابق متوفی پچھلے ایک ہفتہ سے پریشان حال تھا، متوفی کی نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی، متوفی کو نمازہ جنازہ کے بعد اپنے آبائی قبرستان تری خیل میں سپردِ کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :