اسپورٹس جمنیزیم سرگودھا میں منعقدہ ایک روزہ کراٹے و گرپنگ چیمپئن شپ اختتام پذیر

جمعرات 16 جولائی 2026 19:33

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2026ء) اسپورٹس جمنیزیم سرگودھا میں منعقدہ ایک روزہ "کراٹے و گرپنگ چیمپئن شپ" شاندار مقابلوں کے بعد اختتام پذیر ہو گئی۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر سرگودھا صائمہ منظور نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر صائمہ منظور نے کہا کہ اسپورٹس جمنیزیم میں منعقدہ ایک روزہ "کراٹے و گرپنگ چیمپئن شپ" میں طلباء وطالبات نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا ۔ شاندار مقابلوں کے بعد اختتام پذیر ہو گئی۔ چیمپئن شپ میں خواتین سمیت سرگودھا اور لاہور ڈویژن سے تعلق رکھنے والے 80 سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا اور بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا ۔

متعلقہ عنوان :