دوسری شادی کیخلاف نہیں، یہ میری قسمت میں نہیں تھی، حنا دلپذیر

2افراد ایک ساتھ خوش گوار زندگی نہیں گزار سکتے تو بہتر ہے باہمی احترام کے ساتھ علیحدگی اختیار کر لیں، اداکارہ

پیر 20 جولائی 2026 23:56

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2026ء) اداکارہ حنا دلپذیر نے کہا ہے کہ میں دوسری شادی کے خلاف نہیں تھی لیکن یہ میری قسمت میں نہیں تھی۔حنا دل پذیر نے پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے نزدیک گھر اور خاندان کی بہت اہمیت ہے، لیکن اگر 2افراد ایک ساتھ خوش گوار زندگی نہیں گزار سکتے تو بہتر ہے کہ وہ باہمی احترام کے ساتھ علیحدگی اختیار کر لیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اگرچہ خاندان میرے لئے ہمیشہ اہم رہا، لیکن ہر شخص کی قسمت میں روایتی خاندانی زندگی نہیں لکھی ہوتی۔ انہوں نے کا کہ میں دوبارہ شادی کے خلاف کبھی نہیں رہیں لیکن دوبارہ شادی میری قسمت میں نہیں تھی، انسان کو خود ترسی کا شکار ہونے کے بجائے اپنے حالات کو حوصلے اور وقار کے ساتھ قبول کرنا چاہیے۔اداکارہ نے کہا کہ اگر اللہ تعالی نے کسی کو ایک خاص صورتِ حال میں رکھا ہے تو اس پر صبر اور اعتماد کے ساتھ آگے بڑھنا چاہیے، کیونکہ اللہ تعالی ہر حال میں اپنے بندوں کا ساتھ دیتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :