صبا ء قمر کی مزار پرحاضری، تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں

منگل 21 جولائی 2026 21:47

صبا ء قمر کی مزار پرحاضری، تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2026ء) معروف اداکارہ صبا ء قمر نے ایک مزار پر حاضری کی چند جھلکیاں سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ شب اداکارہ نے انسٹاگرام سٹوریز پر ایک مزار پر حاضری کی چند جھلکیاں شیئر کیں۔تصاویر اور ویڈیوز میں انہیں مزار پر دعا کرتے، چراغ روشن کرتے اور مزار سے حاصل کیا گیا دھاگہ کلائی پر باندھے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ یہ تصاویر حقیقی ہیں یا پھر کسی ڈرامے کی شوٹنگ کا حصہ ہے۔