فیفا صدر کا‘ فیفا فارورڈ انٹرپرائز منصوبہ‘ واپس لینے کا اعلان

فیفا فارورڈ منصوبہ فیفا رکن ممالک کی اکثریت کی حمایت سے مشروط تھا، تمام آرا سننے کے بعد منصوبہ آگے نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا: ر جیانی انفینیٹو

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 1 اگست 2026 11:50

فیفا صدر کا‘ فیفا فارورڈ انٹرپرائز منصوبہ‘ واپس لینے کا اعلان
لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ یکم اگست 2026ء ) فیفا صدر جیانی انفینیٹو نے ’فیفا فارورڈ انٹرپرائز منصوبہ‘ واپس لینے کا اعلان کردیا۔ 
فیفا صدر جیانی انفینیٹو کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ منصوبے سے فٹبال میں تقسیم پیدا ہوئی، یہ اب کھیل کے مفاد میں نہیں لہٰذا فیفا فارورڈ انٹرپرائز منصوبہ واپس لے لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

 

انہوں نے کہا کہ فیفا فارورڈ منصوبہ فیفا رکن ممالک کی اکثریت کی حمایت سے مشروط تھا، تمام آرا سننے کے بعد منصوبہ آگے نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔

 
فیفا صدر کا کہنا تھا کہ فیفا کا مقصد ہمیشہ اتحاد اور فٹبال کی بہتری رہا ہے، تمام متعلقہ فریقوں کو دوبارہ ایک میز پرلائیں گے، ضرورت مند ممالک میں فٹبال کے فروغ کا مشن جاری رہے گا۔ 
انہوں نے مزید کہا کہ فیفا فارورڈ منصوبہ باضابطہ طور پر ختم کردیا گیا ہے جب کہ تجاویز پر مزید پیش رفت نہیں ہوگی۔ 

متعلقہ عنوان :