فیصل آباد انڈر19 فٹ بال چیمپئن شپ ،خالد بن ولید اکیڈمی اور العمر کلب کی ٹیمیں (آج)مد مقابل ہوں گی

اتوار 2 اگست 2026 13:05

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2026ء) فیصل آباد جھنگ روڈ فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر جاری فیصل آباد انڈر19 فٹ بال چیمپئن شپ کا چوتھا کوارٹر فائنل میچ میں خالد بن ولید اکیڈمی ٹھیکری والا اور العمر کلب چبہ کی ٹیمیں(آج)پیر کو گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول ٹھیکری والا فٹ بال گرائونڈ میں مدمقابل ہوں گی۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ آرگنائزر رانا مبشر بشیر المعروف کالا نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں 50 سے زائد دیہاتوں کے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :