سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا صوابی سپورٹس کمپلیکس بام خیل کا دورہ، مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا
ہفتہ 5 ستمبر 2026 14:18
(جاری ہے)
کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ صوابی کے عوام نے مجھے عزت دی ہے اور میری خواہش ہے کہ میں اپنے صوابی کےعوام کی بھرپور خدمت کرسکوں۔
میری خواہش ہے کہ یہاں امن ہو، ہمارے بچوں کو بہتر اور باعزت روزگار کے مواقع میسر آئیں اور نوجوانوں کو کھیلوں سمیت ہر شعبے میں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلع صوابی میں مختلف سپورٹس گراؤنڈز کی اپ گریڈیشن پر کام جاری ہے۔ مانیری پایان پلے گراؤنڈ کی تعمیر، تحصیل لاہور پلے گراؤنڈ کی مرمت و بحالی، زروبی پلے گراؤنڈ کی مرمت و بحالی، پابینئ کرکٹ گراؤنڈ کی اپ گریڈیشن اور کڈی سپورٹس گراؤنڈ کی مرمت و بحالی کے لیے فنڈز منظور کیے گئے ہیں جن پر بہت جلد کام کا آغاز کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں اور کھیلوں کے میدان آباد کرکے نوجوان نسل کو مثبت اور صحت مند سرگرمیوں کے مواقع فراہم کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر صوابی، اسسٹنٹ کمشنر صوابی، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر صوابی ،سپورٹس کوآرڈینیٹر حزیفہ اور سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
انتظامی یونٹ بن کر رہیں گے، نہ کوئی فرد واحد، نہ سیاسی جماعت نہ ہی نمائندے روک سکتے ہیں، محسن نقوی
-
وزیراعظم شہبازشریف کی ملکی معیشت کو تقویت دینے کے لیے اصلاحات پر ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ کی ٹیم کی پزیرائی
-
صوبے بولیں یا انتظامی یونٹ ایم کیو ایم اپنے موقف پر قائم ہے، مصطفی کمال
-
ہمارا انتظامی ڈھانچہ اپنا اثر بالکل ختم کرچکا، ہم سب کو ماننا پڑے گا کہ ری سیٹ ضروری ہے، محسن نقوی
-
ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزیوں کیخلاف بلاامتیاز ،ملٹی سیکٹورل کارروائیاں جاری ہیں‘ مریم اورنگزیب
-
بہت لوگ خواہشمند ہیں کہ بانی جیل سے نہ نکلیں‘ علیمہ خان
-
پہلے سیاسی جماعتوں میں جمہوریت لائی جائے، پھر نئے صوبوں کی بات کی جائے‘ سعدرفیق
-
ایف بی آر کے آئی آر آئی ایس سسٹم میں تکنیکی پیچیدگیاں سیلز ٹیکس ریٹرنز بروقت فائلنگ میں رکاوٹ بن گئیں
-
لائیکس اور ویوز کا چکر؛ ڈرامائی انداز میں بنائی گئی اسکرپٹڈ ویڈیو کو اصل واقعہ سمجھ کر وائرل کردیا گیا
-
چیف جسٹس نے پنجاب پراسیکیوشن کی کارکردگی قابلِ اطمینان قرار دے دی
-
بانی پی ٹی آئی کی جیل سے رہائی پر سب متفق تھے، علی امین کا انکشاف
-
نیب کیسز میں سپریم کورٹ کی بجائے آئینی عدالت میں اپیل کا حق دینے کیخلاف درخواست کا تحریری حکمنامہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.