کویت میں منشیات اسمگلنگ میں ملوث نو افراد گرفتار

کویت حکام کے مطابق ملزماں میں پاکستانی بھی شامل ہیں

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی منگل 29 ستمبر 2026 17:24

کویت میں منشیات اسمگلنگ میں ملوث نو افراد گرفتار
کویت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 ستمبر 2026ء) کویت حکام نے منشیات اسمگلنگ میں ملوث نو افراد کو گرفتار کرلیا ہے ،جن میں پاکستانی بھی شامل ہیں ۔ کویتی میڈیا کے مطابق محکمہ انسداد منشیات  نے پانچ الگ الگ مقدمات میں ملوث نو مشتبہ افراد کی گرفتاری کا اعلان کیا،جن کے پاس منشیات اور سائیکو ٹراپک مادے پائے گئے تھے جن کا مقصد اسمگلنگ اور ذاتی استعمال کے لیے تھا۔

(جاری ہے)

محکمہ انسداد منشیات کے بیان کے مطابق ضبط شدہ اشیاء میں کرسٹل میتھ ، چرس، ہیروئن، سائیکو ٹراپک گولیاں، کیپٹاگون، اور مصنوعی کینابینوائڈز  میں بھگوئے گئے کاغذات کے ساتھ ساتھ  سیلز ٹمبس کی ایک مقدار شامل ہے۔ وزارت نے کہا کہ مشتبہ افراد اور ضبط شدہ اشیاء کو ضروری قانونی کارروائی کے لیے مجاز حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ حکام نے یقین دلایا ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف حکام نے ایک وسیع پیمانے پر آرپریشن کا آغاز کیا ہے جس کا مقصد نوجوان نسل کو منشیات کی لت دور رکھنا ہے ۔

متعلقہ عنوان :