مظفرآباد،گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کھلہ میں تعلیمی نظام پر سوالیہ نشان، والدین سراپا احتجاج

بدھ 30 ستمبر 2026 16:57

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2026ء) گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کھلہ میں تعلیمی نظام پر سوالیہ نشان، والدین سراپا احتجاج، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کھلہ میں طالبات کی تعلیم و تربیت کے حوالے سے والدین نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ سکول میں طالبات کی تعداد تقریباً 100 جبکہ ٹیچرز کی تعداد 15 کے قریب بتائی جا رہی ہے کے باوجود پڑھائی پر خاطر خواہ توجہ نہ دینے کی شکایات سامنے آگئی ہیں۔

کھلہ کے رہائشی راجہ ارشاد اپنی نویں جماعت کی بچی کی تعلیم متاثر ہونے کی شکایت لے کر مرکزی ایوانِ صحافت پہنچ گئے۔ راجہ ارشاد کا کہنا ہے کہ سکول میں تعلیمی سرگرمیاں مطلوبہ انداز میں نہیں ہو رہیں، جس کے باعث قوم کی معمار بچیوں کا مستقبل خطرے میں پڑتا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے الزام عائد کیا کہ اس حوالے سے متعدد مرتبہ متعلقہ حکام اور سکول انتظامیہ کو شکایات کی جا چکی ہیں، تاہم تاحال کوئی مؤثر کارروائی نہیں کی گئی۔

والدین نے محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کھلہ کے معاملات کا فوری نوٹس لے کر تعلیمی صورتحال کا جائزہ لیا جائے اور طالبات کا قیمتی وقت ضائع ہونے سے بچایا جائے۔راجہ ارشاد نے مطالبہ کیا کہ معاملے کی شفاف انکوائری کروا کر ذمہ داران کا تعین کیا جائے اور بچیوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

متعلقہ عنوان :