ڈپٹی کمشنر چنیوٹ کا شہر کے مختلف پارکس کا دورہ، سہولیات و انتظامات کا جائزہ

ہفتہ 3 اکتوبر 2026 17:22

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اکتوبر2026ء) ڈپٹی کمشنرچنیوٹ عائشہ رضوان نے چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن محمد عارف کے ہمراہ شہر کے مختلف پارکس کا دورہ کیا اور شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات، صفائی ستھرائی، بیوٹفکیشن اور دیگر انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے قائداعظم پارک، لیڈیز پارک، جینٹس پارک سیٹلائٹ ٹاؤن، لائبریری پارک اور لاہوری گیٹ پارک کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے پارکس میں جاری و مطلوبہ بیوٹفکیشن کے کاموں، شجرکاری، پودوں کی نگہداشت، لائٹنگ، پانی کی فراہمی، جھولوں کی بہتری، واکنگ ٹریکس، صفائی ستھرائی اور دیگر شہری سہولیات کا معائنہ کیا۔ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ شہر کے تمام پارکس کی خوبصورتی، تزئین و آرائش اور بحالی کے کاموں کو مزید بہتر بنایا جائے۔ پارکس میں شجرکاری کو فروغ دینے کے ساتھ موجودہ پودوں کی مناسب نگہداشت یقینی بنائی جائے جبکہ لائٹس، پانی کی فراہمی اور دیگر سہولیات کو فعال حالت میں رکھا جائے۔ انہوں نے واکنگ ٹریکس، جھولوں اور پارکس میں موجود دیگر عوامی سہولیات کی بروقت مرمت و بحالی کے بھی احکامات جاری کیے۔\378

متعلقہ عنوان :